
Urdu Ghazal
دامن پہ لگے داغ کسی کے کبھی دھو کر تو دیکھو
کسی کے دکھ سارے اپنے اندر تم سمو کر تو دیکھو
مسکراھٹ پہ تو سبھی سجا لیتے ھیں مسکراھٹیں اپنی
کسی کی کے درد پہ کبھی اپنی پلکیں بھگو کر تو دیکھو
اچھے اچھوں کو تو سینے سے لگا ھی لیتے ھیں سارے
کبھی برے بروں کے بھی تم ھو کر تو دیکھو
انسان ھو تو کرو انسانوں کی ذات سے بھی پیار تم
پھول دے کر، کانٹے خود کو کبھی چبھو کر تو دیکھو
دو جہاں کی نعمتوں سے بھر دے گا جھولی تیرا مالک
کبھی سجدے میں، صدق دل سے ساجن رو کر تو دیکھو
عبدالرؤف ساجن



