Untitled design 1

Allama Iqbal

Shair e Mashriq

📅 1877 - 1938 | 📍 Pakistan
GHAZAL NAZAM ASHAAR IMAGE SHAIRY

تسکین نہ ہو جس میں وہ راز بدل ڈالو

غزل – علامہ اقبال


تسکین نہ ہو جس میں وہ راز بدل ڈالو
جو راز نہ رکھ پائے ہمراز بدل ڈالو


تم نے بھی سنی ہو گی بڑی عام کہاوت ہے
انجام کا ہو خطرہ آغاز بدل ڈالو


پرسوز دلوں کو جو مسکان نہ دے پائے
سر ہی نہ ملے جس میں وہ ساز بدل ڈالو


دشمن کے ارادوں کو ہے ظاہر اگر کرنا
تم کھیل وہی کھیلوں انداز بدل ڈالو


اے دوست کر و ہمت کچھ دور سویرا ہے
گر چاہتے ہو منزل تو پرواز بدل ڈالو

 

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
تسکینسکون / اطمینان
ہمرازراز جاننے والا سچا دوست
انجامنتیجہ / آخر
پرسوزدرد بھرا / اثر رکھنے والا
سازموسیقی کا آلہ / وسیلہ
ظاہرعیاں / کھلا ہوا
پروازاڑان / سوچ کی بلندی