
Shair-e-Romance
📅 1931 - 2008 | 📍 Pakistanاحمد فراز: جن کے کلام میں محبت کی خوشبو بھی ہے اور عہدِ حاضر کی بے حسی کا شکوہ بھی۔ اردو ادب کے اس درخشندہ ستارے کے بہترین اشعار اب آپ کی دسترس میں۔
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو
فرازؔ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
کروں نہ یاد اگر کس طرح بھلاؤں اسے
غزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے
خاموش
ی اچھی نہیں انکار ہونا چاہیے
جنگ ہو یا عشق ہو معیار ہونا چاہیے
شکوہِ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
سنا ہے حشر میں کوئی نہ ہو گا کسی کا
سنا ہے حشر میں ان سے ملاقات ہو گی
اردو اور پنجابی شاعروں کی بائیو گارفی
اوراردو ، پنجابی کے بہترین اشعار،
غزلیں اور منتخب کلام ایک جگہ۔
© 2026 Nayab Shairy — All Rights Reserved