nayab urdu shairy 9

Huzoor Mufti-e-Azam Hind

Mufti-e-Hind

📅 1892 - 1981 | 📍 Pakistan

Rubaiyat | Hazoor Mufti-e-Hind

مرکزی خیال: یہ رباعیات حضور مفتیِ اعظم ہند کے دیوان “سامانِ بخشش” سے لی گئی ہیں۔ ان میں آپ نے کمالِ انکساری سے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک مومن کا اصل سرمایہ صرف اللہ کی غفاری اور رسول اللہ ﷺ کی سچی غلامی ہے۔

رباعی - نمبر 1

بدکار ہوں مجرم ہوں سیہ کار ہوں میں
اقرار ہے اس کا کہ گنہگار ہوں میں
بایں ہمہ ناری نہیں نوری ہوں حضور
مومن ہوں تو فردوس کا حقدار ہوں میں

رباعی 1: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
سیہ کارگنہگار / برے کام کرنے والا
بایں ہمہاس سب کے باوجود / باوجود اس کے
ناریآگ کا / دوزخی
فردوسجنت کا سب سے اعلیٰ باغ

رباعی - نمبر 2

دنیا تو یہ کہتی ہے سخنور ہوں میں
سارے شعرا کا آج سرور ہوں میں
میں یہ کہتا ہوں یہ غلط ہے سو بار غلط
سچ تو ہے یہی کہ سب سے احقر ہوں میں

رباعی 2: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
سخنورشاعر / کلام کرنے والا
ابترسب سے خراب / کمتر / عاجز

رباعی - نمبر 3

حد بھر کا زیاں کار سیہ کار ہوں میں
امت میں بڑا سب سے گنہگار ہوں میں
پر دل کو ہے اپنے اس سے ڈھارس
فرماتا ہے اللہ کہ غفار ہوں میں

رباعی 3: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
زیاں کارنقصان اٹھانے والا / گناہوں میں زندگی ضائع کرنے والا

رباعی - نمبر 4

گل ہائے ثنا سے مہکتے ہوئے ہار
سقمِ شرعی سے ہیں منزہ اشعار
دشمن کی نظر میں یہ نہ کھٹکیں کیونکر
ہیں پھول مگر ہیں چشمِ اعدا میں خار

رباعی 4: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
گل ہائے ثناتعریف اور نعت کے پھول
سقمِ شرعیشریعت کی غلطی یا خامی
منزہپاک / صاف (غلطیوں سے پاک)
چشمِ اعدادشمنوں کی آنکھ
خارکانٹا

رباعی - نمبر 5

ظالم ہوں جفا کار و ستم گر ہوں میں
عاصی و خطا کار بھی حد بھر ہوں میں
یہ سب ہے مگر پیارے تری رحمت سے
سُنّی ہوں مسلمان مقرر ہوں میں

رباعی 5: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
جفا کارظلم کرنے والا / بے وفا
عاصیگنہگار / نافرمان
مقرریقینی طور پر / طے شدہ

رباعی - نمبر 6

منظورِ نظر ہے بس ثنائے سرکار
جانِ دو جہاں کی جو  ہیں سرہرکار
نورؔی  کافی ہے دو جہاں میں مجھ کو
مقبول اگر ہوں ان کو میرے افکار

رباعی 6: مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
ثنائے سرکارحضور ﷺ کی نعت اور تعریف

مزید متعلقہ پوسٹس

Ashaar of Amjad Islam Amjad
Mir Taqi Mir Ke Ashaar
Mirza Ghalib Ashaar
Ahmad Faraz ke 10 Muntakhib Ashaar
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →