
Sufi
📅1188 - 1266 | 📍 Pakistanپنجابی زبان کے پہلے مستند شاعر اور عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے منتخب حکمت بھرے شلوک، جو انسانیت، صبر اور محبت کا درس دیتے ہیں۔”
جو تَیں مارن مُکیّاں تنھاں نہ ماریں گُھمّ
آپنے گھر جائیے پیر تِنھاں دے چُم
اردو ترجمہ
اے فرید! جو تجھے مکے (تکلیف یا ضرب) ماریں، تُو پلٹ کر انہیں دکھ نہ دے۔ بلکہ اپنے گھر جانے سے پہلے ان کے پاؤں چوم لے۔
مفہوم
اس کلام میں بابا فریدؒ عاجزی اور درگزر کا سبق دے رہے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آپ پر ظلم کرے یا جسمانی و ذہنی تکلیف پہنچائے، تو بدلہ لینے کے بجائے صبر کریں اور اپنی انا کو ختم کر کے ان سے محبت سے پیش آئیں، کیونکہ صوفی کا راستہ انتقام کا نہیں بلکہ دل جیتنے کا ہے۔
اردو اور پنجابی شاعروں کی بائیو گارفی
اوراردو ، پنجابی کے بہترین اشعار،
غزلیں اور منتخب کلام ایک جگہ۔
© 2026 Nayab Shairy — All Rights Reserved