
Ustad-e-Zaman
📅 1859 - 1908 | 📍 Indiaنعت- – حسن رضا خان بریلوی
ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا
یوسف کو تیرا طالبِ دیدار بنایا
طلعت سے زمانہ کو پُر انوار بنایا
نگہت سے گلی کوچوں کو گلزار بنایا
کونین بنائے گئے سرکارطکی خاطر
کونین کی خاطر تمہیں سرکار بنایا
کنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خدا نے
محبوب کیا مالک و مختار بنایا
اللہ کی رحمت ہے کہ ایسے کی یہ قسمت
عاصی کا تمہیں حامی و ضم خوار بنایا
لِلہ کرم میرے بھی ویرانہ دل پر
صحرا کو تیرے حسن نے گلزار بنایا
بے یار و مد د گار جنہیں کوئی نہ پوچھے
ایسوں کا تجھے یار و مد د گار بنایا
ہر بات بد اعمالیوں سے میں نے بگاری
اور تم نے میرے بگڑی کو ہر بار بنایا
ان کے لب رنگین کی نچھاور تھی جس نے
پتھر میں حسن لعل پُر انوار بنایا
کلام کا مجموعی مفہوماس خوبصورت اور پُرکشش نعتِ پاک میں شاعر بارگاہِ رسالتﷺ میں انتہائی عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کر رہا ہے۔ کلام کا بنیادی محور حضورِ اکرمﷺ کے بے مثل حسن، کائناتی عظمت اور آپﷺ کی رحمت و سخاوت ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو ایسا حسین اور طرح دار بنایا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام بھی آپ کے دیدار کے طالب ہیں۔ یہ کائنات صرف اور صرف آپﷺ کی خاطر تخلیق کی گئی اور خدا نے اپنے خزانوں کی چابیاں آپﷺ کے دستِ مبارک میں دے کر آپ کو مالک و مختار بنایا۔ نعت کے آخری حصے میں شاعر اپنی عاجزی اور گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میں نے تو ہمیشہ اپنے اعمال سے بات بگاڑی، لیکن آپﷺ کی رحمت نے ہر بار میری بگڑی بنا دی۔
| لفظ | معنی |
|---|---|
| خالق | پیدا کرنے والا، اللہ تعالیٰ |
| طرح دار | حسین، دلکش، منفرد شان والا |
| طالبِ دیدار | دیدار کا خواہش مند |
| طلعت | چہرہ مبارک، حسین صورت |
| پُر انوار | نور سے بھرا ہوا |
| نگہت | خوشبو |
| کونین | دونوں جہان (دنیا اور آخرت) |
| سرکار | آقا، حضور اکرم ﷺ |
| مختار | اختیار رکھنے والا |
| عاصی | گناہ گار |
| حامی | مددگار، پشت پناہ |
| غم خوار | دکھ درد بانٹنے والا، خیر خواہ |
| لِلہ | اللہ کے لیے، خدا کے واسطے |
| ویرانہ | اجڑا ہوا مقام |
| صحرا | ریگستان، بیابان |
| مددگار | سہارا دینے والا |
| بد اعمالیاں | برے اعمال، گناہ |
| لبِ رنگین | سرخ و دلکش ہونٹ |
| نچھاور | قربان، فدا |
| لعل | سرخ قیمتی پتھر (یاقوت) |
اردو اور پنجابی شاعروں کی بائیو گارفی
اوراردو ، پنجابی کے بہترین اشعار،
غزلیں اور منتخب کلام ایک جگہ۔
© 2026 Nayab Shairy — All Rights Reserved