peer mehar ali shah biography nayab shairy

Peer Mehar Ali Shah

Bazurg

📅 1859–1937 | 📍 Pakistan

پیر مہر علی شاہ کی حکایات

مکہ مکرمہ کا خواب اور واپسی کا حکم

پیر مہر علی شاہ صاحب نے سن 1890 میں مستقل طور پر مدینہ طیبہ میں سکونت اختیار کرنے کا ارادہ فرما لیا تھا اور اسی غرض سے حج کا سفر کیا۔ آپ مکہ و مدینہ پہنچ کر بہت خوش تھے کہ اب باقی زندگی گنبدِ خضریٰ کے سائے تلے گزرے گی۔ لیکن اسی دوران حضور نبی کریم ﷺ آپ کے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: “مہر علی! ہندوستان میں مرزا قادیانی میری احادیث کو تاویل کی قینچی سے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے اور تم یہاں خاموش بیٹھے ہو؟ واپس جاؤ اور اس فتنے کا سدِ باب کرو۔” اپنے آقا ﷺ کا حکم ملتے ہی آپ فوراً ہندوستان واپس تشریف لائے اور اس فتنے کے خلاف عظیم علمی جہاد کا آغاز کیا۔

مناظرے کا چیلنج اور کرامات

جب پیر صاحب کی تحریروں سے مرزا قادیانی زچ ہو گیا تو اس نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں تحریری مناظرے کا چیلنج دیا۔ پیر صاحب نے جواباً فرمایا کہ “قلم تم بھی رکھو اور میں بھی، جس کا قلم خود بخود لکھے گا وہ سچا۔” یا پھر “دونوں مینار پر چڑھ کر چھلانگ لگاتے ہیں، جو سچا ہوگا بچ جائے گا۔” مرزا قادیانی کو سامنے آنے کی ہمت نہ ہوئی۔ بعد میں ایک قادیانی وفد آپ کی خدمت میں آیا اور کہا کہ “ایک اندھے اور لنگڑے کے حق میں آپ دعا کریں اور دوسرے کے حق میں مرزا قادیانی، جس کی دعا سے وہ ٹھیک ہو گیا وہ سچا۔” پیر صاحب نے فرمایا: “یہ بھی منظور ہے، اور مرزا سے کہہ دو کہ اگر مردے بھی زندہ کرنے ہیں تو آ جائے، ہم تیار ہیں۔” لیکن مرزا قادیانی کو پیر صاحب کے روحانی کمالات کے سامنے آنے کی جرات نہ ہوئی۔ پیر صاحب فرماتے تھے کہ یہ حوصلہ میرا اپنا نہیں تھا بلکہ بارگاہِ رسالت ﷺ سے میرے دل کو وہ قوت حاصل تھی کہ مجھے کامل یقین تھا کہ اللہ جھوٹے مدعی کے خلاف مجھے ضرور سچا ثابت کرے گا۔

مزید متعلقہ پوسٹس

Rohani Hakayat Shah Hussain
Baba Bulleh Shah ki Hakayat
Hakayat Mian Mohammad Bakhsh
Hazrat Sultan Bahoo Ruhani Hakayat
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →