hazrat hassan raza khan barelvi boigraphy

Hazrat Hasan Raza Khan Barelvi

Ustad-e-Zaman

📅 1859 - 1908 | 📍 India

منقبتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ

اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا

منقبت – حسن رضا خان بریلوی

اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا
محبوبِ خدا یار ہے عثمانِ غنی کا

رنگین وہ رخسار ہے عثمانِ غنی کا
بلبل گلِ گلزار ہے عثمانِ غنی کا

گرمی پہ یہ بازار ہے عثمانِ غنی کا
اللہ خریدار ہے عثمانِ غنی کا

کیا لعلِ شکر بار ہے عثمانِ غنی کا
قد ایک نمکخوار ہے عثمانِ غنی کا

سرکارِ عطا پاش ہے عثمانِ غنی کا
دربار دُرِ بار ہے عثمانِ غنی کا

دل سوختو ہمت جگر اب ہوتے ہیں ٹھنڈے
وہ سایۂ دیوار ہے عثمانِ غنی کا

جو دل کو ضیا دے جو مقدر کو جلا دے
وہ جلوۂ دیدار ہے عثمانِ غنی کا

جس آئینہ میں نورِ الہی نظر آئے
وہ آئینۂ رخسار ہے عثمانِ غنی کا

سرکار سے پائیں گے مرادوں پہ مرادیں
دریا یہ دُر بار ہے عثمانِ غنی کا

آزادِ گرفتارِ بلائے دو جہاں ہے
آزاد گرفتار ہے عثمانِ غنی کا

بیمار ہے جس کو نہیں آزارِ محبت
اچھا ہے جو بیمار ہے عثمانِ غنی کا

اللہ غنی حد نہیں انعام و عطا کی
وہ فیض پہ دربار ہے عثمانِ غنی کا

رک جائیں مرے کام حسنؔ ہو نہیں سکتا
فیضان مددگار ہے عثمانِ غنی کا

مجموعی مطلب 


اس منقبت میں استادِ زماں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بے پناہ سخاوت، حسن اور بارگاہِ الہی و رسالت میں ان کے مقام کو بیان کیا ہےاللہ اور رسولؐ کے پیارے: آپؓ اللہ اور اس کے رسولؐ کے مخلص دوست ہیں۔ انہوں نے دین کی خاطر اپنی دولت اس طرح لٹائی کہ گویا ان کی سخاوت کے خود اللہ خریدار بن گئے۔بے پناہ فیض و سخاوت: آپؓ کا دربار موتی برسانے والا دریا ہے جہاں مانگنے والوں کو مرادیں ملتی ہیں۔ ان کے فیض کا سایہ ایسا ٹھنڈا ہے جو دکھی دلوں کو سکون دیتا ہے۔

عشقِ عثمانؓ کا انعام: جو شخص عثمان غنیؓ کی محبت کا اسیر ہو جائے، وہ دونوں جہان کی مصیبتوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔
مقطع (آخری شعر): حسنؔ بڑے مان سے کہتے ہیں کہ جب عثمان غنیؓ کا بے پناہ فیض اور ان کی نصرت میرے ساتھ ہے، تو یہ ممکن ہی نہیں کہ میرا کوئی کام رک جائے یا بگڑ جائے۔

 

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
محبوبِ خدااللہ کے محبوب ﷺ
رخسارچہرہ، گال
بلبلپھولوں سے محبت کرنے والا پرندہ
گلِ گلزارباغ کا پھول
گرمیِ بازاررونق، چرچا، مقبولیت
خریدارقدر دان، قبول کرنے والا
لعلِ شکر بارمیٹھے اور قیمتی موتی جیسی باتیں
نمکخواراحسان مند، وفادار خدمت گزار
عطا پاشعطائیں اور بخششیں بانٹنے والا
دُرِ بارموتیوں کی بارش، قیمتی عطا
دل سوختہغم زدہ دل والا
سایۂ دیوارپناہ اور آرام کا ذریعہ
جلوۂ دیدارزیارت کی چمک، دیدار کی روشنی
نورِ الٰہیاللہ کی طرف سے عطا کردہ نور
آئینۂ رخسارچہرہ جو آئینے کی طرح روشن ہو
مرادخواہش، آرزو
آزادِ گرفتارِ بلائے دو جہاںدنیا و آخرت کی مصیبتوں سے محفوظ
آزارِ محبتعشق کی تڑپ اور بے قراری
غنیبے نیاز، مالدار
انعام و عطابخشش اور نوازش
فیضانروحانی برکت، فیض
مددگارمدد کرنے والا، معاون

مزید متعلقہ پوسٹس

منقبتِ مولا علی شیرِ خدا
منقبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ
Manqabat Ahmed Raza Khan Barelvi
منقبتِ فاروقِ اعظم
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →