hazrat hassan raza khan barelvi boigraphy

Hazrat Hasan Raza Khan Barelvi

Ustad-e-Zaman

📅 1859 - 1908 | 📍 India

منقبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ رضی اللہ عنہ

بیاں ہو کس زباں سے

منقبت – حسن رضا خان بریلوی

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا
ہے یارِ غار محبوبِ خدا صدیق اکبر کا

الہی رحم فرما خادمِ صدیق اکبر ہوں
تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا

رسل اور انبیا کے بعد جو افضل ہو عالم سے
یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیق اکبر کا

گدا صدیق اکبر کا خدا سے فضل پاتا ہے
خدا کے فضل سے میں ہوں گدا صدیق اکبر کا

نبی کا اور خدا کا مدح گو صدیق اکبر ہے
نبی صدیق اکبر کا خدا صدیق اکبر کا

ضیا میں مہرِ عالمتاب کا یوں نام کب ہوتا
نہ ہوتا نام گر وجہِ ضیا صدیق اکبر کا

ضعیفی ہیں یہ قوت ہے ضعیفوں کو قوی کر دیں
سہارا لیں ضعیف و اقویا صدیق اکبر کا

خدا اکرم فرماتا ہے اتقی کہہ کے قرآں میں
کریں پھر کیوں نہ اکرام اتقیا صدیق اکبر کا

صفا وہ کچھ ملی خاکِ سرِ کوئے پیمبر سے
مصفا آئینہ ہے نقشِ پا صدیق اکبر کا

ہوئے فاروق و عثمان و علی جب داخلِ بیعت
بنا فخرِ سلاسل سلسلہ صدیق اکبر کا

مقامِ خواب راحت چین سے آرام کرنے کو
بنا پہلوئے محبوبِ خدا صدیق اکبر کا

علی ہیں اس کے دشمن اور وہ دشمن علی کا ہے
جو دشمن عقل کا دشمن ہوا صدیق اکبر کا

لٹایا راہِ حق میں گھر کئی بار اس محبت سے
کہ لٹ لٹ کر حسنؔ گھر بن گیا صدیق اکبر کا

مجموعی مطلب 

اس منقبت میں حضرت حسن رضا خان نے امیر المؤمنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت اور بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ

بلند مرتبہ: تمام انبیاء اور رسولوں کے بعد کائنات میں سب سے افضل مقام سیدنا صدیقِ اکبرؓ کا ہے، جو غار اور مزار دونوں میں حضورِ اکرم  کے قریبی ساتھی (یارِ غار) ہیں۔

عظمتِ صحابہ: حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی (رضی اللہ عنہم) نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی، جو آپ کے خلیفہ اول اور پیشوا ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ 

نیز، جو صدیقِ اکبرؓ کا دشمن ہے وہ مولا علیؑ کا بھی دشمن ہے اور اپنی عقل کا اندھا ہے۔

     بے مثال قربانی: آپؓ نے اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں اپنا پورا گھر بار بار راہِ خدا میں لٹایا، اور یہی بے غرض عشق ان کی سب سے بڑی کامیابی اور پہچان بن گیا۔

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
مرتبہمقام، درجہ، عظمت
یارِ غارغارِ ثور میں نبی کریم ﷺ کے ساتھی، حضرت ابوبکر صدیقؓ
خادمخدمت کرنے والا
رسلرسولوں کی جمع، پیغمبر
انبیانبیوں کی جمع
افضلسب سے بہتر، برتر
گدافقیر، محتاج
مدح گوتعریف بیان کرنے والا
مہرِ عالمتابدنیا کو روشن کرنے والا سورج
وجہِ ضیاروشنی کا سبب
ضعیفیکمزوری، ناتوانی
اقویاقوی لوگوں کی جمع، طاقتور لوگ
اتقیسب سے زیادہ پرہیزگار
اکرامعزت دینا، احترام کرنا
خاکِ سرِ کوئے پیمبرنبی کریم ﷺ کی گلی کی مٹی
مصفاپاک، صاف شفاف
نقشِ پاقدموں کا نشان
بیعتاطاعت اور وفاداری کا عہد
فخرِ سلاسلروحانی سلسلوں کا باعثِ فخر
سلسلہروحانی نسبت یا طریقہ
مقامِ خواب راحتآرام اور سکون کی جگہ
پہلوئے محبوبِ خدااللہ کے محبوب ﷺ کے پہلو میں جگہ
راہِ حقسچائی اور دینِ اسلام کا راستہ

مزید متعلقہ پوسٹس

منقبتِ فاروقِ اعظم
Manqabat Hassan Raza Khan Barelvi
منقبتِ مولا علی شیرِ خدا
منقبتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →