Untitled design 11

Mir Taqi Mir

Khuda-e-Sukhan

📅 1723 - 1810 | 📍 India

میر تقی میر کر اشعار

خدائے سخن میر تقی میر کے منتخب اور بہترین اشعار کا مجموعہ، جو اردو شاعری کی سادگی اور درمندی کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہاں آپ میر کی غزلوں کے وہ موتی پائیں گے جو دل کی گہرائیوں میں اتر جاتے ہیں۔

 

نازکیِ لب

نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

پتا پتا بوٹا بوٹا

پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

چراغِ مفلس

شام ہی سے بجھا سا رہتا ہے
دل ہوا ہے چراغ مفلس کا

نیم باز آنکھیں

میر ان نیم باز آنکھوں میں
ساری مستی شراب کی سی ہے

مرگ اور ماندگی

مرگ اک ماندگی کا وقفہ ہے
یعنی آگے چلیں گے دم لے کر

سرہانے میر کے

سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے

 

فقیرانہ صدا

فقیرانہ آئے صدا کر چلے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے