peer mehar ali shah biography nayab shairy

Peer Mehar Ali Shah

Bazurg

📅 1859–1937 | 📍 Pakistan

جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا

 “کتاب “مراۃ العرفان

تورے سنگ نین پیا

نعتِ پاک — حضرت پیر مہر علی شاہ


جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا
نیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا

دکھ آئے سکھ بھاگ گئے

سب عیش مٹا سارا چین پیا

تن من دھن سب تجھ پر واروں

وار دیوں کونین پیا

جیا تڑپت ہے درشن دیجو

صدقہ حسن حسین پیا

وَصْل عَلِیؑ کیا شان ہے

لَا مِثْلَکَ فِی الدَّارَیْنِ پیا

مہرِ علیؒ ہے حُبِ نبیؐ اور حُبِ نبیؐ ہے مہرِ علیؒ،
لحمک لحمی بھی جسمک جسمی فرق نہیں مابین پیا

جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا
نیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا

.

نوٹ – یہ خوبصورت نعت شریف حضور پیر مہر علی شاہ کی مشہور کتاب”مراۃ العرفان “سے لی گئی ہے 

مجموعی مطلب

یہ کلام صوفیانہ رنگ  میں لکھا گیا ایک انتہائی خوبصورت اور پُر سوز اظہارِ عشق ہے۔ اس میں عاشق (جو کہ خود مہرِ علیؒ ہیں) اپنے حقیقی محبوب، حضورِ اکرم ﷺ کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ جب سے آپ سے لو لگی ہے، تب سے دنیاوی نیند اور آرام ختم ہو گیا ہے اور دل ہجر کی تڑپ میں بے چین رہتا ہے۔ وہ اپنا تن، من، دھن اور دونوں جہان اپنے محبوب پر قربان کرنے کو تیار ہیں۔ حضرت امام حسن و حسین علیہ السلام کے صدقے وہ محبوبِ خدا کے دیدار (درشن) کی پکار لگاتے ہیں۔ کلام کے آخری مصرعے میں وہ محبت کے اس بلند مقام کا ذکر کرتے ہیں جہاں محب اور محبوب (مہرِ علی اور نبی پاک ﷺ) کا رشتہ اتنا گہرا ہو چکا ہے کہ ان کے درمیان اب ذرہ برابر بھی فرق یا دوری محسوس نہیں ہوتی

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
تورے سنگتمہارے ساتھ، آپ کے ساتھ
نینآنکھیں، نظر
رینرات
کونیندونوں جہان (دنیا اور آخرت)
جیا تڑپت ہےدل تڑپتا ہے، جی بے چین ہے
درشندیدار، چہرہ مبارک دیکھنا
لَا مِثْلَکَ فِی الدَّارَیْنِدونوں جہانوں میں آپ ﷺ کی کوئی مثل (مثال) نہیں ہے
مابیندرمیان میں، آپس میں

مزید متعلقہ پوسٹس

Shah Hussain Kafiyan – punjabi kalam
Kalam Peer Mehar Ali Shah
ساری عمریں آٹا گُنّیا
Kalam Hazrat Sultan Bahoo
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →