Untitled design 15

Habib Jalib

Inqalabi Shaa’ir

📅 1928 - 1993 | 📍 Pakistan

نظم – حبیب جالب

ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا

نظم – حبیب جالب

ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
پتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھنا
اک حشر بپا ہے گھر میں دم گھٹتا ہے گنبد بے در میں
اک شخص کے ہاتھوں مدت سے رسوا ہے وطن دنیا بھر میں
اے دیدہ ورو اس ذلت کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

یہ اہل حشم یہ دارا و جم سب نقش بر آب ہیں اے ہم دم
مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب اے اہل وفا رہ جائیں گے ہم
ہو جاں کا زیاں پر قاتل کو معصوم ادا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

لوگوں پہ ہی ہم نے جاں واری کی ہم نے ہی انہی کی غم خواری
ہوتے ہیں تو ہوں یہ ہاتھ قلم شاعر نہ بنیں گے درباری
ابلیس نما انسانوں کی اے دوست ثنا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

حق بات پہ کوڑے اور زنداں باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں
انساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں خونخوار درندے ہیں رقصاں
اس ظلم و ستم کو لطف و کرم اس دکھ کو دوا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

ہر شام یہاں شام ویراں آسیب زدہ رستے گلیاں
جس شہر کی دھن میں نکلے تھے وہ شہر دل برباد کہاں
صحرا کو چمن بن کر گلشن بادل کو ردا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

اے میرے وطن کے فن کارو ظلمت پہ نہ اپنا فن وارو
یہ محل سراؤں کے باسی قاتل ہیں سبھی اپنے یارو
ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا اس غم کو نیا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

مختصر مطلب

شاعر کہتا ہے کہ اندھیرے کو روشنی، ظلم کو انصاف، جھوٹے حکمران کو خدا یا نجات دہندہ کہنا غلط ہے۔ وہ سچ بولنے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، اور خوشامد نہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
ظلمتاندھیرا
ضیاروشنی
صرصرتیز گرم یا سخت آندھی
گہرموتی، قیمتی چیز
کرگسگدھ
ہماایک فرضی خوش نصیب پرندہ (شاہی پرندہ)
گنبد بے درایسا بند کمرہ یا عمارت جس میں دروازہ نہ ہو
دیدہ وروسمجھدار لوگ، بصیرت والے
اہلِ حشمبڑے لوگ، طاقت والے، امیر طبقہ
دارا و جمپرانے بادشاہوں کی مثال، طاقتور حکمران
پروردۂ شباندھیرے میں پلنے والے، برے لوگ
فن وارواپنا ہنر قربان کرو

مزید متعلقہ پوسٹس

Nazams of Allama Iqbal
یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں
دِیپ جس کا محلات ہی میں جَلے
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →