Rahat Indori

Rahat Indori

Bebak Urdu Shaa’ir

📅 1950 - 2020 | 📍 India

آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو

غزل – راحت اندوری

آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو
زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو

راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیں
راستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو

ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستو
دوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو

آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میں
کوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو

یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے
نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو

یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدن
دوستو مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو

لے تو آئے شاعری بازار میں راحتؔ میاں
کیا ضروری ہے کہ لہجے کو بھی بازاری رکھو

مجموعی مطلب:

انسان کو عزت، حوصلہ، اچھے خواب، مسلسل جدوجہد اور باوقار لہجے کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے، کیونکہ زندگی عارضی ہے۔

مشکل الفاظ کے معنی
لفظمعنی
پاتیشرم، حیا، وقار، نرمی
چنگاریجرأت کی ہمت، جذبہ
پللمحہ، وقت کے حصے
کاغذ کا بدننازک جسم، کمزور وجود
لہجہانداز گفتگو، بولنے کا طریقہ
بازاریعامیانہ، گھٹیا، بے وقار
```

مزید متعلقہ پوسٹس

عکس ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮨﻮﮞ،ﺑﮑﮭﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺭﻭﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ
دل پر شوق کو پہلو میں دبائے رکھا
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
سارے رشتے تباہ کر آیا
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →