hazrat hassan raza khan barelvi boigraphy

Hazrat Hasan Raza Khan Barelvi

Ustad-e-Zaman

📅 1859 - 1908 | 📍 India

نہ ہو آ رام جس بیمار کو سارے زمانے سے

نہ ہو آ رام جس بیمار کو

نعت- – حسن رضا خان بریلوی


نہ ہو آ رام جس بیمار کو سارے زمانے سے
اُتھا لجائے تھوڑی خاک اُن کے آستانے سے

تمہارے در کے ٹکروں سے پلتا ہے اک عالم
گزارا سب کا ہوتا ہے اسی محتاج خانے سے

نہ کیوں ان کی طرف اللہ سو سو پیار سے دیکھے
جو اپنی آنکھیں ملتے ہیں تمہارے آستانے سے

تمھارے تو وہ احساں اور یہ نافرمانیاں اپنی
ہمیں تو شرم سی آتی ہے تم کو منہ دیکھانے سے

زمیں تھوری سی دے دے بہر مدفن اپنے کوچے میں
لگا دے میرے پیارے میری مٹی بھی ٹھکانے سے

بلا لو اپنے در پر اب تو ہم خانہ بدوشوں کو
پھریں کب تک ذلیل و خوار در در بے ٹھکانے سے

نہ پہنچے ان کے قدموں تک نہ کچھ حسن عمل ہی ہے
حسن کیا پوچھتے ہو ہم گئے گزرے زمانے سے

مجموعی مفہوم

یہ نعتیہ کلام حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ سے عقیدت، محبت، عاجزی اور امیدِ شفاعت کا حسین اظہار ہے۔ شاعر عرض کرتا ہے کہ دنیا کے کسی علاج اور سہارے سے اگر کسی دکھی دل کو سکون نہ ملے تو حضور ﷺ کے آستانے کی خاک بھی اس کے لیے شفا کا سبب بن سکتی ہے۔ وہ حضور ﷺ کی بے پایاں سخاوت اور رحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ساری مخلوق آپ ﷺ کے فیض سے مستفید ہوتی ہے۔

شاعر اپنی کوتاہیوں اور نافرمانیوں کا اعتراف بھی کرتا ہے اور حضور ﷺ کے بے شمار احسانات کے مقابلے میں خود کو شرمندہ محسوس کرتا ہے۔ اس کی دلی خواہش ہے کہ مرنے کے بعد مدینہ منورہ کی سرزمین میں دفن ہو اور زندگی میں بھی حضور ﷺ کے درِ اقدس کی حاضری نصیب ہو۔ آخر میں اپنی بے عملی اور نیکیوں کی کمی کا اقرار کرتے ہوئے حضور ﷺ کی رحمت اور کرم ہی کو اپنی نجات کا واحد سہارا قرار دیتا ہے۔

یہ کلام عشقِ رسول ﷺ، عاجزی، توبہ، امیدِ شفاعت اور مدینہ منورہ سے والہانہ محبت کے جذبات پر مشتمل ہے۔

مشکل الفاظ کے معنی

لفظمعنی
آرامسکون، چین
آستانہدربار، چوکھٹ
ٹکروںباقی بچا ہوا کھانا، لقمے
عالمدنیا، مخلوق
محتاج خانہوہ جگہ جہاں ضرورت مندوں کی حاجت پوری ہو
احساںمہربانیاں، عنایات
نافرمانیاںنافرمان اعمال، حکم عدولی
بہرِ مدفندفن ہونے کے لیے
کوچہگلی، محلہ
خانہ بدوشبے گھر، دربدر پھرنے والا
ذلیل و خواررسوا اور بے عزت
بے ٹھکانےبغیر مستقل رہائش کے
حسنِ عملنیک اعمال، اچھے کردار
گئے گزرےبہت کمزور، ناقص اور نالائق

مزید متعلقہ پوسٹس

Naats Sharif of Ahmed Raza Khan
سیر گلشن کون دیکھے نعت
Naat Shareef of Hassan Raza Kahan
کچھ ایسا کر دے مرے کردگار آنکھوں میں
← پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ →