
Sufi
📅 1538–1599 | 📍 Pakistan
شاہ حسین کی زندگی کا سب سے مشہور واقعہ “مادھو” نامی برہمن زادے سے ان کی نسبت ہے۔ روایت ہے کہ جب مادھو کا انتقال ہوا اور لوگ اسے شمشان گھاٹ لے جا رہے تھے، تو شاہ حسین وہاں پہنچے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: “ابھی تمہارے جانے کا وقت نہیں ہوا، اٹھو!”۔ اللہ کے حکم سے مادھو زندہ ہو کر اٹھ بیٹھا اور آپ کا مرید ہو گیا۔ بعد میں مادھو کے گھر والے بھی آپ کی کرامت دیکھ کر آپ کے عقیدت مند بن گئے۔
شاہ حسین پر اکثر ملامتی رنگ کی وجہ سے اعتراض کیا جاتا تھا کہ وہ صراحی ساتھ رکھتے ہیں۔ جب حاکمِ وقت نے ان سے بازپرس کی اور صراحی کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے تین پیالے منگوائے۔ اسی صراحی سے جب پہلے پیالے میں ڈالا تو دودھ، دوسرے میں شہد اور تیسرے میں صاف پانی نکلا۔ آپ نے فرمایا: “تمہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ اللہ اپنے بندوں کے لیے چیزوں کی حقیقت کیسے بدل دیتا ہے!”۔
اردو اور پنجابی شاعروں کی بائیو گارفی
اوراردو ، پنجابی کے بہترین اشعار،
غزلیں اور منتخب کلام ایک جگہ۔
© 2026 Nayab Shairy — All Rights Reserved